ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گرام پنچایت انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کی مداخلت کے لئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے سخت اقدامات : جھنڈے، بینرس وغیرہ پر پابندی

گرام پنچایت انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کی مداخلت کے لئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے سخت اقدامات : جھنڈے، بینرس وغیرہ پر پابندی

Tue, 15 Dec 2020 20:43:39    S.O. News Service

کاروار:15؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ضلع میں منعقد ہونے والے گرام پنچایت انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کی مداخلت کو روکنےسخت کارروائی کرنے  کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ضلع پولس محکمہ کو حکم جاری کیا ہے۔

گرام پنچایت انتخابات کسی پارٹی سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ پارٹی کے  بغیر ہوتے ہیں ، یہی وجہ  ہےکہ امیدواروں کو الگ الگ انتخابی نشانات دئیے جاتے ہیں،اس موقع پر  سیاسی پارٹیاں میٹنگ، اجلاس وغیرہ کا انعقاد کرتےہوئے ڈائس پر پارٹی کا جھنڈا، بیانر وغیرہ کا استعمال نہیں کرسکتے،امیدواروں کو اپنی پارٹی کے ، پارٹی کے حمایتی امیدوار کے طورپر تعارف کرانا اور ان کی طرف سے انتخابی تشہیر یا ووٹ مانگنے پر بھی پابندی ہے۔ امیدواروں کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ کسی پارٹی لیڈران کے فوٹو، سیاسی پارٹیوں کے نشان والے فولڈر، کٹ آؤٹ، بیانر، فلکس کا استعمال کرتے ہوئے تشہیر نہیں کرسکتے۔سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کی تصویروں کے ساتھ میڈیا میں بھی تشہیر بازی نہیں کرسکتے۔ اگر کہیں ان اصولو ں کی خلاف ورزی نظر آتی ہے تو انتخابی اشیاء کو ضبط کرتےہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا ڈی سی نے حکم دیا ہے۔


Share: